دہرادون، 18مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ترویندرسنگھ راوت نے اتراکھنڈکے9ویں وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لے لیا ہے۔ہفتہ کو دہرادون کے پریڈ گراؤنڈ میں پی ایم نریندر مودی اور بی جے پی صدرامت شاہ کی موجودگی میں ترویند راوت نے حلف اٹھا لیا۔ستپال مہاراج نے بھی کابینہ وزیرکے عہدے کاحلف اٹھالیا۔ستپال مہاراج کے بعدپرکاش پنت، ہرک سنگھ راوت، مدن کوشک، یشپال آریہ،اروندپانڈے،سبودھ انیال نے بھی کابینہ وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ریکھا آریہ اوردھن سنگھ راوت نے وزیرمملکت کے طورپر حلف اٹھا لیا۔حلف لینے سے پہلے میڈیاسے بات چیت میں ترویندر سنگھ راوت جذباتی ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ میری ترجیح صاف اور شفاف حکومت دیناہے۔ریاست کو ترقی کی چوٹی کی طرف لے جانا ہے، ریاست جس حالت میں ہے اس سے ریاست کوابھارناہے ۔انہوں نے کہاکہ بھگوان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، یہ خطاب کرتے ہوئے ترویندرجذباتی ہوگئے۔